صوبے کا ایک ایک پیسہ اس صوبے کے عوام کی امانت ہے، صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی کی زیر صدارت کوئٹہ زون روڈ اور بلڈنگ مالی سال 2022-23 میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈائر یکٹر آڈٹ فیض جعفر چیف انجینئر ڈیزائن ڈاکٹر سجاد بلوچ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات حمزہ زہری کے علاؤہ آڈٹ بیورو اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کوئٹہ زون کے انجینئر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس میں کوئٹہ زون روڈ اور بلڈنگ سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیراوائز جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا کہ صوبے کا ایک ایک پیسہ اس صوبے کے عوام کی امانت ہے لہذا اس امانت میں خیانت کسی طور بھی برداشت نہیں کی جائیگی جب تک محکمہ میں شفافیت نہیں ہوگی اس وقت تک ترقیاتی منصوبے اپنے وقت مقررہ پر مکمل نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ محکمے کا نصب العین یہی ہونا چاہیے کہ صوبے کے ہر ترقیاتی منصوبے کو صاف و شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا بنادی کردار ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ موثر اور مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک کلیدی کردار ہیے۔
