صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 سالہ بچی باپ سمیت جاں بحق

صوابی(ڈیلی گرین گوادر) رشکی گاؤں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر کے سامنے کھڑی بچی اور اس کا باپ جاں بحق ہوگئے، ورثہ نے لاشوں کو شیوہ اڈا چوک میں رکھ مردان روڈ کو بند کردیا۔پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے گاؤں رشکی میں نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے کھڑے 11 سالہ بچی اور اس کے والد کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم مقتولین کے اہل خانہ نے اشوں کو شیوہ اڈا چوک میں رکھ کر احتجاجا مردان روڈ کو بند کردیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے