شہزادوں کو واشک پر مسلط کرنے کے لئے در در کی منت و سماجتیں کسی کام کے نہیں، حاجی ذابد علی ریکی

واشک(ڈیلیگرین گوادر)سابق ایم پی اے و جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی اکتیس واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ شہزادوں کو واشک پر مسلط کرنے کے لئے در در کی منت و سماجتیں کسی کام کے نہیں کیونکہ لاڈلو نے تین بااختیار طاقت و کرسی میں واشک کو دیمک کی طرع چھاٹ دیکر عوام اور بیروزگار نوجوانوں کو مایوس کیا عوام آٹھ فروری کو باطل کے مقابلے میں حق کا ساتھ دیکر تاریخ رقم کرینگے۔ان خیالات کا اظہار ماشکیل گڑانگ جنگیان واشک میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کی خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ ہم نے تعصب و نفرت سے بالاتر ہو کر عوام و علاقہ کی خدمت کی کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا نوکریاں اپنے عزیز و اقارب پر تقسیم نہیں کی اور نہ ہی قبیلہ پرستی کی بلکہ واشک میں بسنے والے تمام اقوام کو قدر کی نگاء سے دیکھتے ہوئے ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہو کر سینکڑوں نوجوانوں کو باعزت روزگار و کئی دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے اقدامات اٹھائے انھوں نے کہا کہ ماضی کے واشک اور آج کے واشک میں زمین و آسمان کا فرق ہے آج واشک شعوری طور پر بیدار آٹھ فروری کو لاڈلو کی دوسری سیاسی رخصتی کی تیاری مکمل ہے بس رسم باقی ہے کیونکہ واشک کے باسی شہنشایت کو مسلط ہونا پسند نہیں کرتے ہر فرد لاڈلو اور بادشاہوں کے کرپشن ظلم و ناانصافی کے پالیسوں سے تنگ ایک پاک و صاف سیاست و خدمت کرنے والے کشتی کی سواری بن چکے ہیں حاجی میر ذابد علی ریکی نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے زور دی کہ وہ حق کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور یہی جوش و ولولہ کے ساتھ لاڈلو کو عبرتناک شکست دوچار کرکے انکا رخ کرپشن کی کمائی سے بننے والے بنگلوں کی جانب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے