انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر طبقہ فکر خاص کر والدین کو پولیو مہم کا حصہ بننا چاہیے ، کمشنر رخشان ڈویژن
خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے نہی نسل کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایچ اوز انسداد پولیو مہم کے دوران یوسی سطح پر ٹیموں کی کارکردگی کا مانیٹرنگ کریں جس ڈسٹرکٹ میں ٹیمیں اپنے ٹارگٹ میں ناکام رہے تو متعلقہ ڈی ایچ او اور ڈبلیو ایچ او نمائندہ ذمہ دار ہوگا،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رخشان ڈویڑن ڈاکٹر فرید احمد سمالانی، ایریا کوارڈنیٹر ڈبلیو ایچ او رخشان ڈویڑن ڈاکٹر جمیل رند، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ، ڈپٹی کمشنر واشک منصور قاضی، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی شہزاد زہری ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر کہور خان بلوچ،،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او خاران ڈاکٹر منیر بلوچ،ڈی ایس پی خاران قادر بخش،آئی ٹی آفیسر رخشان عبداللہ بلوچ اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ایریا کوارڈنیٹر ڈبلیو ایچ او رخشان ڈاکٹر جمیل رند نے پولیو کے مائیکرو پلان اور 8 جنوری کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے مسائل اور اقدامات سے متعلق اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ 8 جنوری سے 12 جنوری 2024 تک پانچ روزہ پولیو مہم میں (146248) ایک لاکھ چیالیس ہزار دو سو اڑتالیس بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہے، اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز نے اپنے اپنے اضلاع کے پولیو سے متعلق اقدامات اور مسائل سے اجلاس کو آگاہ کیا، کمشنر نے اضلاع ڈپٹی کمشنرز اور پولیس آفیسرز کی جانب سے پولیو علمے کی سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو اجلاس کی بڑی اہمیت ہے اس میں پولیو سے متعلق مکمل پلان پر غور کیا جاتا ہے، انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے، کمشنر رخشان نے تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایچ اوز اور ڈبلیو ایچ او نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع تحصیل اور یوسی سطح میں انسداد پولیو مہم کو مکمل کامیابی سے چلائیں پولیو ٹیموں کی یوسیز کی سطح پر سختی کے ساتھ ویری فکیشن اور مکمل مانیٹرنگ کیا جائے تاکہ پولیو قطرے سے کوئی بچہ رہ نہ جائے، کمشنر رخشان شاہ عرفان احمد غرشین نے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس آفیسرز کو سیکورٹی سے متعلق خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کریں ٹیموں کے ہمراہ پولیس و لیویز کے جوانوں کو موجود رہنا چاہیے، کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو مکمل فرض شناسی سے فرائض انجام دینا ہوگا کسی ڈسٹرکٹ میں ٹیمیں پولیو ٹارگٹ میں ناکام رہے تو متعلقہ یوسی انچارج ذمہ داران کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ڈی ایچ او اور ڈبلیو ایچ اور تمام متعلقہ غیر ذمہ دار عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر طبقہ فکر خاص کر والدین کو پولیو مہم کا حصہ بننا چاہیے چاہیے اور اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔