الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس کوئٹہ شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کوئٹہ کی ہدایت پر الیکشن مانیٹرنگ ٹیموں اور ضلعی انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی انتخابی مواد کو ہٹا دیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام سرکاری املاک(عمارتوں، کھمبوں، پلوں وغیرہ) پر کسی بھی قسم کا انتخابی مواد لگانا ممنوع ہے۔ اسی طرح پینافلیکس اور ہورڈنگز اور بل بورڈز پر بھی مکمل پابندی ہے۔ لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو کہا جاتا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے