چمن دھر نے کی وجہ سے ہماری 4000 گاڑیوں کودھرنے کے مقام پر روکا ہوا ہے ، میر نواب مینگل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ پاکستان میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں چمن دھر نے کی وجہ سے ہماری 4000 گاڑیوں کودھرنے کے مقام پر روکا ہوا ہے جس سے ہمیں کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ہماراحکومت سے مطا لبہ ہے کہ4000 خالی ٹرکوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ یہ بات آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ایسو سی ایشن کے میر نواب مینگل، نور احمد کاکڑ، شمس شاہوانی اور محمد یونس نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چمن دھر نے کی وجہ سے ہماری 4ہزار گاڑیاں دھر نے کے مقام پر پھنسی ہو ئی ہیں یہ مسئلہ آج کا نہیں بلکہ گزشتہ دو ماہ سے جاری ہے ٹرانسپورٹر ز کو روز انہ کی بناء پر کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے جو ہمارے لئے نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرچمن میں گاڑیوں کو رکے جا نے اور موجود ملکی نازک صورتحال دیکھتے ہوئے پر امن ہیں اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ڈرائیوروں اور دیگر عملے کو بے یارو مددگار چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مظاہرین نے ہمارے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ہم اعلی حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ 4000 خالی ٹرکوں کو کوئٹہ منتقل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر اگلے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم چاہیں تو احتجاج بھی کرسکتے ہیں ہم اس کی بھی طاقت رکھتے ہیں چمن دھر نے میں بیٹھے مظاہرین سوشل میڈیا پر سرعام دھمکیاں دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے