مشرف دور سے بلوچستان کے عوام کے خلاف منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جان محمد بلیدی

تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے شہرک اور پوگنش میں نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے ساتھیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ مشرف دور سے بلوچستان کے عوام کے خلاف منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا اور بلوچستان کی قوم پرست لیڈر شپ کو دیوار سے لگایا گیا اور بلوچ نوجوانوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت ایسی سلسلے کی کھڑی تھی جیسے تاریخی دھاندلی کے زریعے کامیاب بنا کر بلوچستان کے عوام پر مسلط کیا گیا جس نے بلوچستان کو برباد کرکے رکھ دیا اور بلوچستان کے قومی وسائل کو اونے پونے داموں بھیچ کر خود مالدار بن گئے۔۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ عوام دشمن قوتوں کو عوام کی طاقت سے شکست دے کر بلوچستان میں امن لانے کی کوشش کی جائے۔۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسکا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ نیشنل پارٹی کی کامیابی کے لئے بھرپور مہم کا آغاز کریں اور گھر گھر جاکر عوام کو پیغام پہنچائیں۔ اجلاس سے واجہ محمد عظیم، فداجان بلیدی، حبیب بلوچ اور دیگر ساتھیوں نے بھی بات کی۔ گونکی شھرک سے واجہ بدل بلوچ اپنے بھائیوں اور خاندان سمیت، گونکی شھرک سے واجہ کھدہ انور اپنے خاندان کے ہمراہ، سری گونکی شھرک سے کمال خان اپنے خاندان سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پہ سینئر رہنماعظیم بلوچ، محمد جان رضا، کہدہ علی بخش، ریاض خدا بخش، ماسٹر گل محمد، واجہ دلمراد، سرفراز دلمراد، عزیز احمد، وسیم بلوچ، وحید اختر، معراج نصیر، سہراب بلوچ، حامد بلوچ، یوسف بلوچ، رمضان نظر، بھی موجود تھے۔ نیشنل پارٹی میں پوگنش شہرک سے مستری نظر محمد، ماسٹر عارف، مستری حامد بلوچ، ڈاکٹر ظریف، سمیر احمد، نمروز خان، امیدعلی بلوچ، حبیب اللہ، رمضان، شہاب عارف، ابرار حامد، ضمیر احمد، ذاکر، عاقل شمبے، وسیم احمد محمد نعیم نے نیشنل پارٹی کی قیادت اور پالیسوں سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے