ہمیں نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوے اپنی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینا چاہیے، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سال نوکی آمد پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سال 2023 کے اختتام پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوے اپنی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ہم نئے سال میں ملک اور صوبے کی تعمیر ترقی کے عزم ساتھ داخل ہونگیامن ترقی خوشحالی اور استحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہونگے2024 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا اور ہم آنے والے سال بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے نگرا ں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہماراسرمایہ اور مشعل راہ ہیں انہوں نے دہشت گردی د کے خلاف جنگ کے شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود متحد اور عزم عالیشان کی مثال ہیہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کی اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہیں۔ نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا عزم درپیش چیلنجوں سے زیادہ بلند ہے اور ہمیں امید ہے کہ سال نو بلوچستان کے عوام کیلئے نئی امیدوں،حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو گا وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ 2024 ملک و قوم کے لیے امن، سلامتی، اور خوشحالی کا سال ثابت ہو اور آنے والے سال ہم اپنے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرے اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کریں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیراور فلسطین کیمسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت سے نوازنے کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے