وندر، تیز رفتار ویگو گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار زخمی

وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر بریدہ کیمپ کے قریب تیز رفتار ویگو گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار زخمی ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سونمیانی وندر کے علاقے بریدہ کیمپ کے مقام پر تیز رفتار ویگو گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث ایک شخص زخمی ہوا مرک 1122 ریسکیو سینٹر وندر کی میڈیکل ایمرجنسی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی حادثے میں زخمی ہونے والے شخص کو بنیادی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مرک 1122 ریسکیو سینٹر کی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے