مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے، فاطمہ خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی رہنما ء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے پارٹی جب بھی برسراقتدارآئی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے،8فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، میاں محمد نواز شریف کے بغیر پاکستان کی سیاست اور ریاست دونوں ادھوری ہے ملکی مسائل اور سیاسی حالات میں بہتری کا حل صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔یہ بات انہوں نے وحدت کالونی میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فاطمہ خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے ہر دور حکومت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پارٹی نے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا عزم کر رکھا ہے جس کے لئے پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ انشائاللہ 8فرور ی کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد پارٹی برسراقتدار آکر ملک کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خواتین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے خواتین اپنے ووٹ کے ذریعے ایسے نمائندوں کاانتخاب کریں جو صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے