عوام کے حقوق کے لئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق، این اے 262کے نامزد امیدوار ملک سکندر خان ایڈووکیٹ پی بی 44 کے نامزد امیدوار میر حشمت لہڑی پی بی 45کے نامزد امیدوار میر عثمان پرکانی نے الیکشن سیل کے دفاتر کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے، عوامی مسائل کا احساس عوامی نمایندوں کو ہی ہوسکتا ہے۔ عوام کے حقوق کے لئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔حلقہ پی بی 44 کے تمام یونٹوں اور سوشل میڈیا کے اراکین کا اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد منعقد ہوا جس سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر این اے 264 کے امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق، پی بی 44 کے نامزد امیدوار میر حشمت علی لہڑی، ضلعی ترجمان عبدالغی شہزاد، میر شبیر کرد، حافظ احمد، ملک محمد سلیم شاہوانی، حفیظ الملک مینگل،مفتی ثناء اللہ، مولوی محمد اکبر مینگل، حافظ عبداللہ موسیٰ خیل، حاجی ولی محمد بڑیچ، حافظ عین الدین، ڈاکٹر محمد یوسف بڑیچ، مولوی نظام الدین، حافظ محمد اکرم نعمانی، راول مسیح، اور دیگر نے خطاب، اجلاس میں اراکین کی تجاویز کی روشنی میں متعدد فیصلے ہوے جس کے مطابق میر حفیظ الملک مینگل الیکشن سیل کے چیرمین جبکہ میر حاجی شبیر کرد ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے، حلقہ پی بی 44 کے سوشل میڈیا سیل کا عبدالصمد پرکانی چیرمین جبکہ محمد امین بھنگر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے نیز علماء کمیٹی قبائلی زعماء اور دیگر کمیٹیاں قائم کی گئیں اور تمام حلقوں میں الیکشن سیل قائم کئے جائیں گے۔ اس سے قبل حلقہ پی بی 44 کے الیکشن سیل کا افتتاح کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے