عام انتخابات، کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں 8فروری کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو صوبے میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے ریٹر ننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جو 3جنوری تک جاری رہے گا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل 2 الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر سماعت کر کے 10جنوری تک فیصلے سنائیں گے۔ جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔جبکہ انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے جس کے بعد اسی روز فائنل فہرست آویزاں کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے