دہشت گردی کے خلاف بلوچستان پولیس کی لازوال قربانیاں ہیں، عبدالخالق شیخ
ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بلوچستان پولیس کی لازوال قربانیاں ہیں جعفرآباد سے لیکر چمن تک صوبے کی پولیس نے دہشت گردی اور جرام کے خلاف جس جوانمردی سے مقابلا کیا وہ قابل ستاش ہے، محکمہ پولیس اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا، ڈیرہ اللہ یار آمد پر آی جی پولیس نے جاگیر گینگ کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس انسپکٹر محمد طیب عمرانی و دیگر شہدا کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر ڈی آی جی نصیرآباد ملک سلیم لہڑی اور ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید بھی انکے ہمراہ موجود تھیں، آی جی عبدالخالق شیخ نے کہا کہ جعفرآباد سندھ کا سرحدی ضلع ہے یہاں کی پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے نی گاڑیاں اور اسلحہ بھی فراہم کرینگے ساتھ ہی ڈیرہ اللہ یار میں دو مزید تھانوں کا قیام بھی عمل میں لایا جایگا تاکہ عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنای جا سکے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی تنخواہیں اور مراعات پنجاب، خیبر پختونخواہ اور دیگر صوبوں سے بہت کم ہیں، مگر محدود وسال اور کم تنخواہوں کے باوجود بلوچستان پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ پر کام کر رہی ہے، بلوچستان پولیس کی تنخواہیں اور مراعات دیگر صوبوں کے برابر کرنے کے لیے وفاق کو بھی سفارشات ارسال کر دیے گے ہیں، آی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے مزید کہا کہ شہید انسپکٹر طیب عمرانی کے بیٹے کے تمام تعلیمی اخراجات اور زخمی اہلکار کو معیاری علاج معالجہ محکمہ فراہم کریگا اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے۔