جنرل الیکشن میں نیشنل پارٹی عوامی قوت سے مخالفین کوشکست سے دو چار کر دیگی، حاجی نذیر احمد سرپرہ
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کا مشاورتی سینئر باڈی اجلاس”بحوالہ جنرل الیکشن 2024“زیر صدارت ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ کے ضلعی صدر کی رہائشگاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص مرکزی نائب صدر و نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی پی بی 37 مستونگ چیف آف بنگلزئی سردار کمال خان بنگلزئی مرکزی سینئر نائب صدر ونامزد امیدوار این اے 261 مستونگ قلات سوراب میر کبیر جان محمد شہی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ تھے۔اجلاس میں جنرل الیکشن کے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ضلعی عہدیداران، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین، تحصیل مستونگ،کھڈکوچہ،کردگاپ، دشت، مستونگ روڈ، مستونگ سٹی کے عہدیداران، یونٹس کے عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔ اجلاس سے سردار کمال خان بنگلزئی، میر کبیر جان محمدشہی، چیرمین اسلم بلوچ، حاجی نذیر سرپرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں نیشنل پارٹی عوامی قوت سے مخالفین کو انشاء اللہ شکست سے دو چار کردیں گے ہمارا منشور و اغراض عوامی خدمت ہے عوام کو الیکشن میں سبز باغ دکھا کر ٹرخانے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں سے اقتدار میں رہ کر اقتدار کے مزے لینے والوں کو اب اچانک عوام کے بنیادی حقوق کا خیال کس طرح سے آئی اب مفاد اور موقع پرست اپنے اخری سانس لے رہے ہیں درباری طرز سیاست نے عوام کو مصائب کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔۔ اب عوام کو اس دلدل سے صرف اور صرف نیشنل پارٹی ہی نکال سکتی ہے اور انھیں فکری نظریاتی جمہوری پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوگا تاکہ عوام ان جاگیردرانہ اور روایتی طرز سیاست کے نظام سے چھٹکارا حاصل کرپائیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی مجموعی عوام کی مضبوط قومی سیاسی جماعت ہے جس کا تسلسل مستونگ سے شروع ہوتا ہے، اور مستونگ میں آج بھی مضبوط ترین جماعت ہے، ایک منظم قومی جماعت ہی بلوچ قوم کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزما کرانے میں کامیاب ہوسکتی ہے اور قومی جماعت کیلئے مضبوط تنظیم،اندرونی،سیاسی،جمہوری عمل اور گہری عوامی وابستگی ضروری ہے،نیشنل پارٹی اپنی تنظیمی ساخت،سیاسی جمہوری ماحول اور کارکنوں کی بالادستی اور اہمیت کے بدولت قومی جماعت کی طرف گامزن ہے،کارکن تنظیم کاری کو مستقل طورپرجاری رکھنے کے ساتھ جنرل انتخابات کی تیاری بھی جاری رکھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبران آغا فاروق شاہ نواز بلوچ نثار احمد مشوانی بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیرمین بابل ملک بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد احمد دہوار میر سکندر خان ملازئی حاجی نذیربگٹی, آغا انور شاہ کامریڈ اعجاز بنگلزئی،تحصیل ولی خان کے صدر کامریڈ مجید بلوچ تحصیل کردگاپ کے صدر حاجی شیرعلم بلوچ,تحصیل سٹی کے نائب صدر محمد عارف باروزئی تحصیل کھڈکوچہ کے جنرل سیکرٹری ماسٹر وزیر خان شاہوانی, ظفر اقبال بلوچ, پسند خان شاہوانی,ظفر بلوچ, اسماعیل بلوچ, ملک عبدالرسول لہڑی,صالح باروزئی ماسٹر عبدالرحمن شاہوانی, امان اللہ محمدحسنی, عبدالوہاب رند علی احمد میروانی امداد بنگلزئی عرفان سرپرہ غلام حسین اطہر و دیگر نے اپنے اپنے تجاویز پیش کیے گئے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی منظم سیاسی جماعت کی تشکیل میں کارکن بنیادی کرداراداکرسکتاہے اور کارکن ہی سیاسی جماعت کا اہم ستون ہوتے ہیں اور عام آدمی کو تنظیم ہی سیاسی کارکن کے روپ میں بدلتاہے تنظیم،ڈسپلن،سیاسی شعور اور خوداعتمادی سکھانے کے ساتھ ساتھ وسیع پہچان فراہم کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچ قومی حقوق ومفادات کا تحفظ،وطنی کمٹمنٹ اور کارکن ہی نیشنل پارٹی کا کل وقتی اثاثہ ہیں اس لئے نیشنل پارٹی کی کارکنوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کی کل وقتی اثاثہ کے فلسفے کو آگے بڑھانے کیلئے پارٹی پروگرام وپالیسیوں کو عوام میں تشہیر کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اپنا کرداراداکریں۔مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں ظاہری طور پر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے یہاں صوبہ کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں کئے جارہے بیروزگاری کی شرح بڑھ رہی ہے صوبائی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہو چکی ہے حکومت کے پاس عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے نیشنل پارٹی صوبہ کے وسائل کو کسی کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اس کے لئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے آخر میں جنرل الیکشن میں بھرپور انداز میں کام کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ سطح پر اور تمام تحصیلوں کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیکر عہدیداران اور ممبران کو اہم ذمہداریاں سونپ دے دی گئی۔