مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا۔

اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر کی طرف سے مصدقہ کاپی نہیں دی جا رہی ، مریم نواز سزا یافتہ ہیں، ان کی نااہلی معطل ہوئی، سزا معطل نہیں ہوئی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اگر آر او ہماری درخواست پر مریم نواز کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا تو ہم الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے