عام انتخابات این اے 254 اور پی بی 12 پر جانچ پڑتال کا عمل مکمل، کا غزات منظور کرلئے گئے
بولان(ڈیلی گرین گوادر)عام انتخابات این اے 254 اور پی بی 12 پر جانچ پڑتال کا عمل مکمل،صوبائی و قومی حلقے سے تمام امیدواروں کے کاغزات نامزدگی منظور کرلیئے گئے این اے 254 کچھی کم جھل مگسی کم نصیرآباد کی نشست کیلئے جمع کیئے گئے تمام 36 سیاسی مذہبی و آزاد امیدواروں کے کاغزات نامزدگی ڈی آر او کی جانب سے منظور کرلیئے ہیں اسی طرح پی بی 12 کچھی کی نشست سے بھی کل 38 آزاد،سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے کاغزات نامزدگی آر او آفس کچھی سے جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیئے گئے ہیں پی بی 12 سے آزاد امیدوار سابق صوبائی و وفاقی وزیر سردار یار محمد رند،سردارزادہ میر سردار خان رند،میر بیبرگ رند،میر حکیم میران رند، پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو،پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار نور احمد بنگلزئی،میر مولاداد رائیجہ،سردار ربنواز کرد،جمعیت علماء اسلام (ف) کے مفتی کفایت اللہ،حاجی میر محمد ہاشم شاہوانی،نیشنل پارٹی کے وڈیرہ بشیر احمد چھلگری،ٹی جے پی کی فاطمہ نزر، ٹی ایل پی کے سید فخر امام شاہ، آزاد امیدوار میر فرید رئیسانی،آزاد امیدوار میر مجتبیٰ مراد ابڑو،کچھی متحدہ محاذ کے ملک مہر اللہ بنگلزئی، ابوبکر جاموٹ دیگر کے نام شامل ہیں این اے 254 کچھی کم جھل مگسی کم نصیرآباد کے حلقے کیلئے سابق رکن قومی اسمبلی بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے نوابزادہ خالد حسین مگسی، آزاد امیدوار سابق صوبائی و وفاقی وزیر سردار یار محمد رند،سردار خان رند، پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد امین عمرانی مسلم لیگ (ن)کے میر عاصم کرد گیلو،عبدالروف لہڑی،ازاد امیدوار میر مجتبیٰ مراد ابڑو و دیگر قابل زکر ہیں۔