سینیٹر پرنس عمر احمد زئی،میر خالد لانگو، قاسم سوری سمیت کئی اہم سیاسی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل، قاسم سوری سمیت کئی اہم سیاسی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264کے ریٹرننگ آفیسر کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 264 سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں،ریڑنگ آفیسرنے بتایا کہ سردار اختر مینگل کے پاس یو ااے ای کا اقامہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے،ان کے علاوہ این اے 264 سے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی اورمیر خالد لانگو کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہوئے ہیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقے این اے 263 سے پی ٹی آئی کے رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قام سوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے،ریڑنگ آفیسر کے مطابق قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی ڈیفالڑ،مفرور اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پر مسترد کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے