سزائے یافتہ اور تاحیات نااہل قراردئیے جانے والے نواز شریف کے کاغذات منظور کرلئے گئے، سرداراخترجان مینگل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل کاکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ مجھے جس اقامے پر مسترد کیا وہیں سزائے یافتہ اور تاحیات نااہل قراردئیے جانے والے نواز شریف کے کاغذات منظور کرلئے گئے یہ کونسا نظام جہاں ہمارے کاغذات تو مسترد ہوجاتے ہیں مگر نااہل افراد کے کاغذات منظور ہوجاتے ہیں ان خیالات کا اظہار،سردار اختر جان مینگل مزید کہا کہ دراصل یہاں کاغذات صرف اپنوں کے منظور ہورہے ہیں ہم تو پہلے ہی پرائے تھے،اقامہ کو بنیاد بنا کر بی این پی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی اور بی این پی مائنس ہونگے ملک بھر میں کہیں بھی کسی بھی جماعت کے تمام امیدواروں کے کاغذات مستردنہیں ہوئے ہیں ہم یہ دعوی نہیں کرتے کہ ہم بہت جمہوری لوگ ہیں گزشتہ اسمبلی میں جو ہمار ا کردار رہا وہ نازک مزاج لوگوں کو پسند نہیں آیاہمار ا جرم یہ ہے کہ ہم نے بلوچستان میں ہو نے والی ناانصافیوں کو کھل کر ذکر کیا ہے بلوچستان کے لئے آواز بلند کرنا ہماری گستاخی ثابت ہوئی،کاغذات مسترد ہونے سے متعلق لیگل ٹیم اور سینئردوستوں سے رابطہ کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے