سردار ہمایوں جان وردگ کا نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اور ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سردار ہمایوں جان وردگ کا نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کا اعلان۔ گزشتہ روز سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے وردگ قبیلہ کے سربراہ سردار ہمایوں جان وردگ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں سردار ہمایوں جان وردگ نے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں عصرانہ بھی دیا، اس موقع پر سردار ہمایوں جان وردگ نے آٹھ فروری کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور دیگر حلقوں پر ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی سیاسی بصیرت اور عملی جدوجہد کا قائل ہوں، ان کی کوئٹہ اور بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایوان میں موجودگی وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے حلقہ این اے 263 کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آٹھ فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو منتخب کریں، اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سردار ہمایوں جان وردگ، ان کے قبیلہ اور خاندان کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھلے ایک حلقہ سے الیکشن لڑرہے ہیں مگر وہ اس صوبہ اور شہر کی نمائندگی کا حق ادا کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے