بلوچستان میں 5067کل پولنگ سٹیشن بنائیں جائیں گے، قیوم شنواری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ الیکشن کمشنر بلوچستان عبدالقیوم شنواری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں 5067کل پولنگ سٹیشن بنائیں جائیں گے جن میں نارمل 829پولنگ اسٹیشن احساس 218انتہائی احساس 2058پولنگ سٹیشن کو قرار دیا گیا ہے سیکیورٹی کے تمام تر اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کریں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جوائنٹ الیکشن کمشنر عبدالقیوم شنواری کا مزید کہنا تھا کہ جنرل الیکشن کی بلوچستان میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں انتخاب کے تمام عمل کو مانٹرنگ سیل بنائے گئے ہیں تمام عمل کی پل پل کی مانٹرنگ کی جارہی ہے سیکورٹی کیلئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں 5067کل پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے تمام اسٹشین پر مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی نارمل پولنگ اسٹشن 829اور احساس 218اور انتہائی احساس پولنگ اسٹشن کی تعداد 2058 ہے قانون نافذ کرنے والیاداروں سے بھی امن وامان کے میٹنگز ہورہی ہے سیکورٹی کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت برداشت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے