آئندہ عام انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا، صوبائی الیکشن کمشنر
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کیا جائے گا پولنگ اسٹیشنز میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں جبکہ بلوچستان بھر میں انتخابی عملے کو مرحلہ وار ٹریننگ بھی دی جارہی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے تمام عمل کی نگرانی کیلئے مانٹرنگ سیل بنائے گئے ہیں انتخابات کے تمام عمل کی مانٹرنگ کی جارہی ہے سیکورٹی کیلئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں 5067 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ تمام اسٹشین پر مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی نارمل پولنگ اسٹشن 829اور احساس 2180 اور انتہائی احساس پولنگ اسٹشن کی تعداد 2058 ہے قانون نافذ کرنے والیاداروں سے بھی امن وامان کے میٹنگز ہورہی ہے پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی دینے والے عملے کی ٹریینگ شروع کر دی گئی ہے بلوچستان بھر میں 52,234 انتخابی عملہ، جن میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز، پولنگ آفیسرز، پریذائڈنگ آفیسرز اور سنئیر پریذائڈنگ آفیسرز کی مرحلہ وار ٹریینگ کرائی جا رہی ہے پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کی ٹریینگ کرنے والوں کی کل تعداد 41586 ہے۔ جن کی ٹریننگ مرحلہ وار 25 دسمبر 2023 سے جاری ہے جو 11 جنوری 2024 تک جاری رہے گی پریذائڈنگ آفیسرز اور سنئیر پریذائڈنگ آفیسرز کی کل تعداد 10648ہے جن کی ٹریننگ 13 جنوری سے یکم فروری 2024 تک جاری رہے گی پولنگ اسٹاف کو ٹریننگ کیساتھ ہدایات جاری کی ہے کہ وہ انتخابات کے روز ایمانداری اور فرض شناسی سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔