نگراں حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کرکے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے،میر زبیر جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کرکے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے،پولیس اور ٹریفک پولیس میں خواتین کو شامل کیا گیا ہے نگراں حکومت نے پولنگ اسٹیشنز کو کٹیگرائز کیا ہے حساس، انتہائی حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشن بھی ہیں جہاں پولیس کے ساتھ لیویز بھی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ویمن میڈیا سینٹر کے زیر ِاہتمام جاری ورکشاپ سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔میر زبیر جمالی نے کہا کہ آرمی چیف فوج کی خدمات بھی دے دی ہیں خواتین فورس بھی موجود ہوں گی اور خواتین ووٹرز آزادی سے حق رائے استعمال کرسکیں گی۔ایک سوال کے جواب میں میر زبیر جمالی نے کہاکہ اچھا کام کرنے پر کچھ لوگوں کو برا بھی لگتا ہے مستقل آنے والے حکومتی نمائندوں سے بھی مثبت اقدامات کی امید ہے کوئٹہ میں جاری تربیتی ورکشاپ میں میڈیا سے منسلک طالبات نے شرکت کی یہ ورکشاپ 30 دسمبر تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے