معروف وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور معروف وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایمان مزاری نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر شئیر کیں جس پر انہیں صارفین کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
ایمان مزاری کی شادی اپنے ہی پیشے سے تعلق رکھنے اور انسانی حقوق کے مقدمات لڑنے والے وکیل عبد الہادی سے ہوئی ہے۔عبدالہادی نے بھی ایمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کی ہمیشہ اور ہردم رہنے والی محبت سے شادی کرلی ہے‘۔
رپورٹس کے مطابق ایمان کے شوہر حبیب ہادی فیئر ٹرائل ڈیفنڈرز کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین، خاص طور پر جھوٹے یا من گھڑت مقدمات کا سامنا کرنے والوں کو مفت قانونی مدد فراہم کرتا ہے۔