جے یو آئی کا خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام نے عام انتخابات کے لیے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے شاہدہ اختر علی، نعیمہ کشور، حنا بی بی اور صدف یاسمین کے نام فائنل کردیے گئے۔صوبہ سندھ سے زرین بی بی، بلوچستان سے عالیہ کامران مرتضی، آسیہ ناصر، صفیہ حفیظ اور صفیہ مفتی فضل الرحمان کے نام شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کے لیے حنا اویس اور ایمن عبدالرزاق عابد لاکھوکا نام شامل ہے، پنجاب اسمبلی کے لیے عاتکہ امیر حمزہ، جویریہ ساجد اور رابعہ ندیم کے نام شامل ہیں۔خیبرپختونخوا سے ریحانہ اسماعیل، عاصمہ عالم، ستارہ آفرین، ایمن درانی اور مدینہ گل آفریدی کے نام فائنل کیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان سے شاہدہ رف،صفیہ،معصومہ احمد بلوچ اور بی بی زلیخہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے