ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون اورانیس ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ایم کیو ایم کے سابق رہنمارضا ہارون اورانیس ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی،ملاقات میں ڈاکٹر عاصم حسین بھی شریک تھے۔اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا چارٹر آف کراچی ،شہر کے مستقبل پر دوررس اثرات مرتب کرے گا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کراچی والوں کی جماعت ہے،کراچی والوں کیساتھ مل کر شہر کی روشنیوں کو بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔چاہتے ہیں کہ پوری دنیا سے کراچی میں سرمایہ کاری آئے،اقتدار میں آنے کے بعد ایسے منصوبے لائیں گے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے