27 سالہ بی این پی سے رفاقت ختم کرکے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں،کامریڈ رحمت اللہ بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے بھائی کامریڈ رحمت اللہ بلوچ اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی سے 27سالہ رفاقت چھوڑ کر نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ڈاکٹر مالک بلوچ بلوچستان کے حقوق کیلئے بھر پور طور پر آواز بلند کررہے ہیں، حبیب جالب بلوچ کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ حاجی عطا محمد بنگلزئی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ کامریڈ رحمت اللہ بلوچ نے مزید کہا کہ حبیب جالب بلوچ نے اپنی پوری زندگی بلوچ عوام کی حقوق کے لیے جدو جہد کی انہوں نے ایسے وقت میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت کی جب پارٹی کے سربراہ سمیت دیگر رہنما ملک سے باہر تھے لیکن افسوس بلوچستان نیشنل پارٹی نے حبیب جالب بلوچ کے مشن کو چھوڑ دیا اس لیے آج میں اپنے تمام ساتھیوں سمیت 27سالہ بی این پی سے رفاقت ختم کرکے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے بھر پور طور پر اپنا کردار ادا کریں گے صوبے سے بد امنی لا قانونیت بے روزگاری مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا رکریں گے نیشنل پارٹی اس وقت بلوچستان کے عوام کی آواز بن چکی ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنی جدو جہد کو نیشنل پارٹی میں رہ کر جاری رکھیں گے جنرل مشرف کے دور میں جس طرح حبیب جالب سمیت دیگر افراد کو قتل کیا گیا ہم انکے فلسفہ کو آگے بڑھائیں گے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے کامریڈ رحمت اللہ بلوچ کو ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جس طرح حبیب جالب بلوچ نے جدوجہد کی کامریڈ رحمت اللہ بلوچ بھی نیشنل پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عطا محمد بنگلزئی نے بھی کامریڈ رحمت اللہ بلوچ کا نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قیادت اور کارکن آپ کو خوش آمدید کہیں گے امید ہے کہ آپ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو نیشنل پارٹی کیلئے وقف کریں گے اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے