کارکن جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کردار ادا کریں، سردار احمد خان شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی حلقہ 46 سردار احمد خان شاہوانی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان مرکزی میڈیا سیل کے چیرمین حافظ عبدالغنی شہزاد حلقہ این اے 264 میڈیا سیل کے چیرمین مولانا محمد طاہر توحیدی ضلعی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ولی محمد پریچ مولانا مفتی نیاز محمد پریچ جمعیت علما اسلام کے صوبائی رہنما حافظ بلال خان ناصر مولانا منظور احمد انقلابی نے کہاکہ سوشل میڈیا سے وابستہ کارکن دن رات جہدوجہدکرکے جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کردار ادا کریں سوشل میڈیا سے وابستہ کارکن کی خدمات سے انکار ناممکن ہے کارکن جمعیت علما اسلام کے خلاف تجالی میڈیا کی سازشوں کو ناکام بنائیں ان خیالات اظہار انہوں نے شاہوانی میں جمعیت علما اسلام حلقہ 46 کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ کے مہمان خصوصی جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان حافظ عبدالغنی شہزاد تھے اس کے علاوہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 46 سردار احمد خان شاہوانی نے کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی الجمیعت ہاوس میں جمعیت علما اسلام حلقہ این اے 264 کے میڈیا سیل کے چیرمین مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا راز محمد محمد حسنی کے ہمراہ ایک پریجو م پریس کانفرنس کارکنوں کی بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو سورج جمعیت علما اسلام کے حق میں غروب ہو گا عوام 8 فروری کو کتاب پر مہر لگا کر جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 46 سردار احمد خان شاہوانی ممتاز تبلیغی رہنما مولانا مفتی عبدالسلام ممتاز تبلیغی رہنما مولانا مفتی غلام حیدر ودیگر نے جمعیت علما اسلام ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہزار گنجی ہزار گنجی مولانا مفتی محمود رح یونٹ ہزار گنجی غیلان بن سلمہ رض یونٹ ہزار گنجی کلی کمالو یونٹ میاں غنڈی رند گڑھ یونٹ جامعہ خیر المدارس یونٹ ودیگر علاقوں میں عوامی اجتماعات خطاب اور قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 8 فروری عوام کتاب پر مہر لگاے عوام دوست دین دوست امیدواروں کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ کتاب آمن وخوشحالی کا علامت ہیں عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام عوامی کی خودمختاری اور حقوق کے حصول کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج 29 دسمبر بروز جمعہ بوقت 3 بجے جمعیت علما اسلام حلقہ 46 یونٹوں کے امرا ونظما اور سنئیر کارکنوں کا اہم اجلاس شاہوانی کچی بیک طلب کرلیا گیا جس سے جمعیت علما اسلام حلقہ این اے 264 کے نامزد امیدوار شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 46 سردار احمد خان شاہوانی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے