نیشنل پارٹی متوسط طبقے اور غریب عوام کی جماعت ،میر کبیر احمد محمد شہی

منگچر(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینر نائب صدر این اے 261 کی امیدوار میر کبیرجان محمدشہی نے قلات کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے مقامی رہسٹ ہاس میں نیشنل پارٹی کے ضلعی کابینہ تحصیل قلات کابینہ ورکرز سے ملاقات کیا اس کے بعد ایک قافلے کی شکل میں آر او آفس پنچ گے جہاں پر انہوں نے اپنے نیشنل اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کیا اور اسی دوران ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمد قاسم کاکڑ سے ملاقات کیا میر کبیرجان محمدشہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی متوسط طبقے اور غریب عوام کی جماعت ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ڈھائی سالہ دور حکومت میں جو وعدہ کیے تھے انکو پورا کیا کیونکہ انتخابی منشور عوام کے ساتھ ایک وعدہ تھا جو کہ ڈاکٹر صاحب نے کرکے دکھایا انہوں نے کہا عام انتخابات کیلیے نیشنل اسمبلی سے کاغذات نامزدگی جمع کرلیا ہیں اس بار بھی قلات مستونگ سوراب کے عوام کے ساتھ وہی وعدہ کرینگے نیشنل پارٹی کا منشور تعلیم صحت روزگار گیس بجلی امن وامان اور اپنے پسماندہ غریب لاچار بے روزگار عوام کی خدمت ہیں جو انشا اللہ عام انتخابات میں کامیابی ملے تو تمام ڈسٹرکٹ کو ایک نظر سے دیکھ لے گے ووٹ کی پرچی سے عوام کی تقدیر بدل دینگے کارکنان عام انتخابات کیلیے بھرپور تیاریاں کریں اس سے پہلے میرے سینٹ کے دور میں قلات سمیت پورے بلوچستان کیلے آواز بنی گیس بجلی زمینداروں کے مسائل بے روزگاری امن و امان کیلے آواز اٹھائی اس دوران نیشنل پارٹی کے میر عطا الرحمن محمد شہی حاجی طارق محمد شہی ملک مقبول محمد شہی مراد خان محمد شہی سید حسین شاہ زبیر احمد تحصیل جنرل سیکرٹری حفیظ سائد براہوئی عبدالرحمان سرپرہ میر مولانا بخش عمرانی میر حاصل خان لانگو فنانس سیکرٹری محمد اسحاق مینگل خلیل احمد جتک ودیگر کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے