مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے این اے 261 پرجمع کئے گئے کاغذات نامزدگی منظور

قلات (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے این اے 261 پرجمع کئے گئے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیا گیا۔ جمعرات کو جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ 2018 کی تاریخ دہرائی نہیں جائے گی اگر انتخابات شفاف نہیں ہوئے تو سخت رد عمل دینگے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ شدید سردی اور سلیک سیزن کے باوجود ہم نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ قبول کرکے انتخابی مہم کا آغاز کردیامختلف دیہاتوں میں بجلی جبکہ شہر میں میں نے ہی گیس فراہم کروادی۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھایا ہے، اس موقع پر کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجودتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے