مسلم لیگ (ن) حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جمہوری جماعت ہے،میر شعیب جان نوشیروانی
خاران (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق صوبائی وزیرداخلہ فرزند خاران میر شعیب جان نوشیروانی نے نوتیزئی ہاؤس خاران میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی سیاست کرنیوالی جمہوری جماعت ہے اور مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ اپنے دور حکومت میں مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں، کاشت کاروں، نوجوانوں، طلباء کی زندگیوں میں ترقی و خوشحالی لانے کیلئے تاریخی انقلابی اقدامات کرکے ملک کے غریب محنت کش عوام کی خدمت کی مثال قائم کی۔ میاں محمد نوازشریف کے ویژن نے ہمیشہ ملک میں ترقی کی راہیں کھولی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد اور مینڈیٹ کے ساتھ ہے اور اپنے ساتھ خوشحالی تعمیر و ترقی کے روشن مستقبل کی منزل قریب ہے عوام کی دعائیں میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ ہے اور عام انتخابات میں میاں نوازشریف ایک بار پھر وزیراعظم بن کر پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے مسلم لیگ (ن) غربت، بدترین مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل سے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور عوام کو ترقی و خوشحالی پر لائیں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیرداخلہ فرزند خاران میر شعیب جان نوشیروانی کا مذید کہنا تھا ہم نے خاران میں ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے بطور ایم پی اے میرے والد میر عبدالکریم نوشیروانی نے اپنے حلقہ میں سیوریج’پینے کے صاف پانی’طبی سہولتوں کی فراہمی’گلیوں ’سڑکوں کی تعمیر اور علاقے کے غریب عوام کے انفرادی اور اجتماعی مفادات کو پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اگر? تعالیٰ اور عوام نے ایک بار پھر ہمیں کامیابی دی تو حلقہ کے عوام کیلئے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا اس وقت لوگوں کو بیوقوف بنانے چرب زبانوں کا ٹولہ سرگرم ہوگیا ہے ایک بار خاران کے عوام کو اپنے جھوٹ اور فریب کی سیاست کو زندہ کرنے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں عوام اب ان مداریوں کے سیاست کا بخوبی جانتے ہیں ان کے کھوکھلے نعروں کا جواب دینے کے لیے خاران کے عوام 8 فروری کو تیار ہے اور انکو بدترین شکست ہوگا عوام اب خدمت کی سیاست دور آئے گا عوام اب انکے نئے جھوٹی نعروں کے قائل نہیں ہوسکتے ہیں انھوں نے کہا عوام اب جھوٹ اور فریب کی سیاست سے تنگ ہوچکی ہے جانب سے یہ وہی لوگ ہیں جو گزشتہ اپنے دور اقتدار کے مزے لوٹ رہے تھے مگر عوام کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا عوام کو پیاسا کرکے اپنے بنک بیلنس کا اضافہ کیا اور عوام کو صرف فریب اور دھوکہ دہی کی سیاست کو عبادت کا نام دیکر خوب مال و متاع بناکر خاران کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا 8 فروری کو خاران کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والی ہمیشہ ناکام ہونگے انھوں نے کہا ہماری سیاست جھوٹ اور منافقت پر قائم نہیں ہے اور عوام کو اس کے حقوق کا علمبردار بنائیں گے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہم سیاست کو عبادت اور عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں اپنے عوام اور ساتھیوں کو ہمیشہ عزت و احترام دیتے ہیں جو اِن کا حق ہے سیاست میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں مگر ہم نے اپنے عوام کو کبھی بھی مشکل حالات میں نہیں چھوڑا اور نہ ہی چھوڑیں گے خاران کے عوام ہماری طاقت سرچشمہ ہے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت کو خلوص کے ساتھ کررہے ہیں ہماری سیاست کا محور صرف عوامی خدمت ہے۔سابق وزیر داخلہ میر شعیب جان نوشیروانی کا مذید کہنا تھا سابق ایم پی اے نے خاران کے غیور عوام کو صرف جھوٹ اور منافقت کا سیاست دیا خاران کے عوام کو سابقہ ادوار کے کرپٹ ایم پی اے سے نجات دلانا ہے اور اربوں روپے کے کرپشن کے بعد ایک بار پھر غریب عوام کے جذبات کا خون کیا اور عوام کے پیھٹہ پر چھورا گھونپا سابق ایم پی اے اب ایک سیاسی بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہے اب یہی مداری ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لے رہا ہے ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کررہے ہیں انشاء اللہ علاقے کے تعمیر و ترقی کیلئے بھر پور کوشاں اور 8 فروری کا الیکشن خاران کو پیاسا کرنے والوں کا محاسبہ کا دن ہوگا وقت ثابت کرے گا ہمیشہ یہ جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کو لیکر عوام کے جذبات کا خون کرنے والے اب عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں سابقہ ادوار میں خاران کے تمام شعبے تنزلی کا شکار رہا ہے کوئی ایک بھی ایسا شعبہ نہیں جس میں یہ کچھ ڈلیور کرپائے نعرہ لگایا خوشحالی کا مگر عوام کا احسان بربادی کے صورت میں دیا عوام کی جذباتی وابستگی کا نعرہ لگا کر عوام کے سامنے پیرس کا منشور پیش کیا بعد میں یہ منشور نے خاران کو کھنڈرات کا شکل دے دیا۔