لورالائی، پولیس کی کاروائی بھا ری مقدار میں چرس برآمد خاتون سمیت 2افراد گرفتار

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے بھا ری مقدار میں چرس برآمد خاتون سمیت 2افراد کو گرفتار کرلیا۔ پو لیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی نزیر احمد کرد اور ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر کی خصوصی ہدایات پرزیر نگرانی ایس ڈی پی او کلیم اللہ ایس ایچ او عبدالرحمان لونی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک عورت کو مسماہ ساکن پنجاب کے قبضہ سے 2400 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ دوسری کاروائی محمد فرحان ولد اللہ ڈویا قوم بلوچ کو گرفتا ر کرکے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد کر کے دونوں پر علیحدہ علیحدہ کنٹرول آف نارکوٹیکس کا مقدمے درج کرلیا مزید تفتیش جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے