شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کی جہدوجہد کی، میر لیاقت جان لہڑی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)قبائلی سماجی و پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء میر لیاقت جان لہڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کی جہدوجہد کی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قیادت میں شہید محترمہ کے غریب عوام دوست پالیسیوں اور ترقی کے اس مشن کو انشاء اللہ پایا تکمیل تک پہنچائیں گی۔ میر لیاقت جان لہڑی نے کہا کہ حلقہ 43 کے غیور عوام زندگی کے بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔ سابقہ حکمرانوں نے حلقے کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا حلقہ 43 مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حلقے کے عوام تعلیم، صحت، گیس بجلی اور روزگار جیسے بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔ سابقہ حکمرانوں نے حلقے کے عوام کو سوائے تسلی اور سنہرے خواب کے کچھ نہیں دیا۔ میر لیاقت جان نے کہا کہ کامیابی کے بعد حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع اور کھیل کے فروغ اور صحت کے مراکز کو مزید بہتر کر کے فعال کرینگے اور علاقے کے ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔میر لیاقت جان لہڑی نے کہا کہ حلقہ 43 کے عوام 8 فروری کو اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کرکے عوامی اور مزدور دوست پاکستان پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے