بیلہ، ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق

بیلہ(ڈیلی گرین گوادر)موٹر سائیکل سوار کھڑی ٹرک سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آر سی ڈی شاہراہ گدور کے مقام پر خضدار سے وایارو جانے والی تیز رفتار موٹر سائیکل جے جے ہوٹل کے سامنے کھڑی ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جمعہ خان ولد شادی خان قوم زہری ساکن خضدار موقع پر جانبحق ہوگئے یو این اے کو موصولہ اطلاعات کے مطابق 1122 ریسکیو سینٹر ٹیارہ کے رضاکاروں نے نعش سول اسپتال بیلہ پہنچائی جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد بیلہ پولیس نے ورثا کے حوالے کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے