2 میزائل کا کامیاب تجربہ مضبوط اور قابل اعتماد دفاعی پوزیشن کو برقراررکھنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، میر جان محمد جمالی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ شاندار کامیابی پاک فوج کے جوانوں،سائنسدانوں اور دفاعی پیشہ ور افراد کی لگن اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے لئے ایک مضبوط اور قابل اعتماد دفاعی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے امید ہے کہ یہ کامیابی عالمی سطح پر ناصرف پاکستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی بلکہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ بھی دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے