چمن میں تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہوکر بھی عوامی نیشنل پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اصغر خان اچکزئی

چمن (ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں چمن پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے ملک حبیب اللہ عدوزی وزیر خان صالح زی نذیر خان اور حاجی عبدالولی و دیگر نے اپنے سینکڑوں خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا شمولیت کرنے والوں نے کہا کہ ہم عوامی نیشنل پارٹی اور انکے صوبائی صدر کے کردار اور خدمات سے متاثر ہیں اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے شمولیت کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتنوں کی واحد نمائندہ تنظیم بن کر ابھر رہی ہے لوگ جوق درجوق عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انکا کہنا تھا کہ اگر صاف شفاف الیکشن منعقد ہوئے تو چمن میں تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہوکر بھی عوامی نیشنل پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے عوامی نیشنل پارٹی مظلوم عوام کی آواز ہے ووٹ ہر شہری کا حق ہے وہ سوچ سمجھ کر اپنے رائے کا انتخاب کریں اور انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے