پاکستان کا فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان نے چارسو کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل فتح ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے خشکی سے فائر کیے جانے والے میزائل فتح ٹو کو لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے، تجربے میں میزائل کے مختلف پیرامیٹرز کو چیک کیا گیا، تجربے کے وقت مسلح افواج کے سینئر حکام اور سائنس دان موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل چارسو کلومیٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب تجربے پر صدر، وزیراعظم، آرمی چیف نے مبارک باد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے