نیشنل پارٹی کا منشور بلوچستان کی تعمیر ترقی بلوچستان میں تعلیمی فروغ اور بلوچستان کی پائیدار امن ہے، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی پنجگور کے زیر اہتمام سریکوران میں ایک پروقار شمولیتی جلسہ منعقد ہوا شمولیتی جلسے سے بی این پی عوامی سریکوران کے دیرینہ ساتھی حماد بلوچ کی سربرائی میں 220 افراد نے اپنے خاندان کے ساتھ بابو سلیم بلوچ کی سربرائی میں 105 افراد نے اپنے خاندان کے ساتھ محمد عارف بلوچ کی سربرائی میں 35 افراد نے اپنے خاندان کے ساتھ استاد ثنا اللہ بلوچ کی سربرائی میں 15 افراد نے اپنے خاندان کے ساتھ جبکہ کہن زنگی سے واجہ حاجی محمد کریم بلوچ، امین جان، اسماعیل، عبیداللہ، عبدالمجید کی سربرائی میں 40 افراد نے اپنے خاندان کے ساتھ بی این پی اسد گروپ سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جلسے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ، ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پھلین بلوچ، مرکزی رہنما حاجی محمد اسلام بلوچ، سینئر رہنما صلاح الدین میروانی بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری واجہ صدیق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا منشور بلوچستان کی تعمیر ترقی بلوچستان میں تعلیمی فروغ اور بلوچستان کی پائیدار امن ہے تعلیم امن اور ترقی خوشحالی ہوگی تو بلوچستان میں مثبت تبدیلی عوام پر مرتب ہونگے کرپشن نابرابری عدم مساوات اور مسلط کردہ نمائندے بلوچستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں جن کی وجہ سے بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے بلوچستان سے مایوسی ناامیدی اور محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے پاس جاکر تبدیلی کیلئے رجوع کررہی ہے نیشنل پارٹی کی سیاست بلوچستان کے غریب عوام کی خوشحالی ترقی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بار بار مداخلت اور سیاسی مداریوں اور عوام کے خون چوسنے والوں کو مسلط کرنے سے بلوچستان کو کافی نقصان سے دوچار کیا ہے جب بھی بلوچستان میں مداخلت کے زریعے عوام کی رائے کو تبدیل کیا گیا ہے تو بلوچستان میں امن بہتری کے بجائے مزید عوام میں دوریاں بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور سیاسی کارکنوں اور تعلیم یافتہ لوگوں کی قلعہ رہا ہے جنہوں نے ہمیشہ تعلیم اور سیاسی میدان میں ایک شاندار تاریخ رقم کی ہے مگر افسوس گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سیاسی سوداگروں نے بلوچستان کو بیانتہا کرپشن غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ عوام کی ٹیکسوں سے ملنے والی سرکار فنڈز کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنے کے بجائے عوامی نمائندگی کے نام پر ٹھیکہ حاصل کرکے مارکیٹ اور بازار میں سریا سیمنٹ گندم سیلابی ٹینٹ اور راشن فروخت کرنے میں پانچ سال پورا کردیا صحت تعلیم زراعت کے نام پر صوبائی و وفاقی ادارے سے اربوں روپے فنڈز کے نام پر وصول کرنے کے بجائے بدقسمتی سے آج بھی پنجگور کے عوام صحت تعلیم روزگار کیلئے محروم ایک چھوٹی سی بخار اور سردرد کیلئے تڑپ کر تربت کوئٹہ اور کراچی جانے میں مجبور ہیں پنجگور کے ہسپتال تباہ سکول اور تعلیمی ادارے مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور ہمسایہ ملک ایران کے بارڈر پر واقع ہیں پنجگور کے عوام کی زرائع معاش کا بیشتر تعلق بارڈر کے کاروبار سے منسلک ہیں مگر افسوس بارڈر کے کاروبار کو بھی مسلط کردہ نمائندے نے بارڈر کے سنگم میں واقع چند زمینوں کے عوض اپنے نام کروانے کاروبار کو اسٹیکر اور ٹوکن کے بل بوتے پر بڑے مافیا کے نام کروڈوں روپے میں فروخت کرکے غریب عوام سے ان کا منہ کا نوالہ بھی چھین کر عوام کے حق پربدترین ڈاکہ مار دیا جو پنجگور کے عوام اور انکے روزگار پر بدترین خیانت کی تاریخی ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی غریب اور محکوم قوموں کی جماعت ہے عوام نے نیشنل پارٹی کو موقع دیا تو نیشنل پارٹی غریب عوام کی حقوق انکے دیلز پر فراہم کرے گی عوام کی حق اور ناجائز زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو عوام کی عدالت میں کھڑا کریگی نیشنل پارٹی عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ وہ عوام کی اعتماد کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچائی گی 2024 کا الیکشن عوام کی حق پر ڈاکہ مار ے والوں کے خلاف احتساب کا دن ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے