نواب اسلم رئیسانی سے مولانا عبدالغفورحیدری کی ملاقات،حالیہ الیکشن میں مشترکہ مہم چلانے پر اتفاق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جےیوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی وفد کے ہمراہ سراوان ہاؤس آمد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء و بی پی 37 سے جےیوآئی کے نامزد امیدوار نواب اسلم خان رئیسانی اور جےیوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و این اے 261 قلات، مستونگ، سوراب سے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کی اہم ملاقات۔دونوں رہنماؤں کی الیکشن شیڈول کے حوالے سے تبادلہ خیال اور حالیہ الیکشن میں مشترکہ مہم چلانے پر اتفاق۔اس موقع پر جےیوآئی ضلع مستونگ کے امیر مولانا سعید فاروقی، جےیوآئی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حافظ محمد ابرہیم لہڑی، نوبزادہ رئیس رئیسانی، قبائلی رہنماء حاجی محمد اسحاق لہڑی، ٹکری محمد حیات لہڑی و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے