میاں نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے، میرعاصم کرد گیلو

بولان(ڈیلی گرین گوادر)سینئر سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما این اے 254 کچھی جھل مگسی کم نصیر آبادحلقہ بی بی 12 کچھی سیقومی و صوبائی امیدوار میر عاصم کردگیلو کے کاغذات کی جانچ پڑتال درستگی قرار ہونے کے موقع پر انہوں نے ڈھاڈر کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام اور بلوچستان کے بہتر مفاد اور خدمت کے غرض سے سیاست کو عبادت سمجھ کے کی ہے کچھی کے عوام کے حقوق کا دفاع کیا اور مختلف ترقیاتی اسکیمات باعزت روزگار میرٹ پر نوکریاں بھی فراہم کیی اور ضلع میں خوف وہراس دونس دھمکی رات رائے دہی پر پابندی لگانے والے عناصر کے خلاف الم حق بلند کیے رکھا جس کی بدولت عوام اور ووٹرز نے ہمیشہ بے پناہ محبت اور کامیابی عطا کی ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی اعلی قیادت بالخصوص میاں شہباز شریف سردار ایاز صادق اور سینیئر قیادت سے رابطے اور ان کی دعوت پر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جنہوں نے ہمیں اور ہمارے دوستوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صوبے کے عوام اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ہمیں یقین ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور یہاں مایوسی کے گہرے بادل چھٹ جائیں گے اور بلوچ عوام قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقے کے الیکشن سے لے کر صوبائی حکومت کی تشکیل کے مراحل کے لیے ہماری تشکیل کے مراحل کے لیے ہماری سینیئر قیادت پارلیمانی بورڈ مختلف ہم خیال جمہوری اور پارلیمانی جماعتوں کی اعلی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے