عوام کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیرصدارت ڈومیسائل کے حصول اور اس سے متعلق مسائل کے تدراک کے حوالے سے نادرہ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد بھی موجود تھے دوران میٹنگ کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈومیسائل بن رہے ہیں اور عوام کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود لوگوں کی ڈومیسائل بنوانے اور ان کی تصدیق کے حوالے سے کافی شکایات موصول ہو رہی ہیں ماضی میں بہت سے جعلی اور بوگس ڈومیسائل کے کیسزز سامنے آئے ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کے حقوق پامال ہوئے لیکن اب ایسا میکانزم بنانے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف ڈومیسائل میں شفافیت آئے بلکہ عام شہری خصوصاً نوجوانوں اور طالب علموں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنے پڑے۔دوران میٹنگ ڈومیسائل سے متعلق مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نادرہ اور ڈی سی آفس مل کر ایک نیا سافٹ ویئر تیار کریں گے جس کے تحت بائیو میٹرک سے لے کر دیگر دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال آسانی کیساتھ کی جاسکے گی اسکے علاوہ پچھلے 40 سے 50 سالوں کے دوران جتنے بھی ڈومیسائل بن چکے تھے ان کو بھی کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا جس سے نہ صرف جعلی و بوگس ڈومیسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا بلکہ پورے پاکستان میں کہیں سے بھی ڈومیسائل کی تصدیق خاص کر کے نوکریوں کے حوالے سے کی جا سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے