عوام اپنے ووٹ کے زریعے موقع پرستوں کا راستہ روکیں، میر اسداللہ بلوچ

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے سرحدی تحصیل پروم میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے زیر اہمتام عظیم الشان گرینڈشمولیتی جلسہ نیشنل پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی باپ اور دیگر جماعتوں سے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات و دیگر قبائلی عمائدین کی عابد اشرف، بشیر موسی،حافظ ارشاد ملا محمد امین ولد ملاکریم بخش حمید دوست حامد نعیم،عبدالغنی بابو امان اللہ،طارق محمود، ظہوراحمد، دلمراد عبداللہ،حاجی ناصر ولد ملا کریم بخش، امتیاز قادربخش ایاز قادربخش ممتاز،ظہیراحمد،اعجاز احمد محبوب علی،مختیار احمد،رحیم جان،محمد صادق،مسعود احمد،عبدین ولد شیر محمد،امید علی شہورمحمدجان،ظہوراحمد، عبدالباسط بابل کریم بخش،امان عبدالکریم،غلام نبی اور دیگر کی سربراہی میں تحصیل پروم کے مختلف علاقوں سے 1600 سو افراد کے ساتھ بی این پی عوامی میں شمولیت تحصیل پروم میں بی این پی عوامی زیر اہتمام عظیم الشان گرینڈ شمولیتی جلسہ میں ہزاروں افراد شریک رہے تحصیل پروم پہنچنے پر بی این پی عوامی کے کارکنوں نے پارٹی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ اور انکے قافلے میں شامل افراد کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا اور انہیں گاڑیوں کے ایک لمبے جلسوں کے ساتھ جائین کے مرکزی جلسہ گاہ پہنچایا جلسہ سے بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نوراحمد بلوچ مئیر کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی ملک میران علی احمد شمبے زئی حاجی محمد اکبر حاجی محمد یٰسین زہری عابد اشرف وزیر ستار سعودداد،بشیراحمد حاجی اسلم نوراحمد بابل نے بھی خطاب کیا جبکہ بی این پی عوامی پروم کے رہنماؤں حاجی لیاقت،صابر نور،نثاراحمد،حاجی عبید،نواز سنجرانی حاجی غلام رسول،شاہ مراد،جمال بلوچ حاجی آدم شمبے زئی پزیراسکانی اوردیگر نے جلسہ گاہ کے انتظامات کی نگرانی کی اسٹیج سکریٹری کے فرائض عطاء مہر کے سپرد تھے شمولیتی جلسہ سے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی ایک وژن کے ساتھ سیاست کررہی ہے اور میری خواہش اور کوشش ہے کہ دیہی علاقے بھی بنیادی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں تحصیل پروم سمیت تمام کوچہ جات میں بجلی کی فراہمی زمینداروں کے لیے سولرانرجی سسٹم لگانے کالجز اور ہیلتھ کے مراکز کو اپ گریڈ کرکے ان میں تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی جیرک سے پنجگور سٹی تک ڈبل روڑ کی تعمیر بی این پی عوامی کے انتخابی منشور کا حصہ ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی کی کوششوں سے منظور ہونے والا چیدگی پنجگور روڑ اب ٹینڈر ہوچکا ہے جو اربوں روپے کا پروجیکٹ ہے اس روڑ کی تعمیر سے ہمسایہ ملک ایران سے دو طرفہ تجارت میں مذید اضافہ ہوگا اور پنجگور خوشحالی کی طرف جائے گا انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی پسماندگی پر کافی دکھ ہوتا ہے پروم جو ایک گنجان اباد سرحدی تحصیل ہے عوام کافی مشکل حالات سے گزررہے ہیں پروم کی زمین جس طرح زراعت کے لئے زرخیز ہے اسی طرح یہ بہادر وفا دار اور غیرت مند لوگوں کی بھی دھرتی ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کامیابی کے بعد شہری علاقوں کی طرح دیہی علاقوں میں بھی تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ اس وقت ہمارا مقابلہ ایسے لوگوں سے ہے جنکے پاس عوام کے لئے کوئی پروگرام اور پالیسی نہیں ہے وہ صرف زاتی خواہشات اور مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں نیشنل پارٹی کی کارکردگی پر اگر بات کی جائے تو سب سے زیادہ نقصان بلوچستان کو نیشنل پارٹی نے پہنچایا ہے گوادر پورٹ سیندک اور ریکوڈک کے تمام معاہدے ڈاکٹر مالک بلوچ کے دستخطوں سے ہوئے اور ہر دور میں نیشنل پارٹی نے اسلام اباد کے لیے بطور سہولت کار اور ایجنٹ کے کام کیا اج ایک بار پھر یہ کرسی کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں عوام انکے سابقہ اعمال کا جائزہ لیں انکو ووٹ دینے کا مطلب ایک بار پھر بلوچستان کو خون آ لود کرنے کے گناہوں میں شامل ہونے کے برابر ہوگا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نوازشریف کی بی ٹیم ہے بلوچستان اوربلوچ مفادات سے اسکا کوئی لینا دینا نہیں ہے عوام اس سے اب جان چھڑائیں اسی میں عوام کے لیے عافیت ہے میر اسداللہ بلوچ نے پروم میں سیاسی وسماجی وقبائلی عمائدین کی بڑی تعداد میں بی این پی عوامی میں شمولیت کو بی این پی عوامی کی انتخابی جیت سے تعبیر کیا اور کہا عوام نے 8 فروری سے قبل بی این پی عوامی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے عوام کے ووٹ کے تقدس کو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو ایک جہد مسلسل کے زریعے عوام کو لیڈ کرتے ارہے ہیں وہ لوگ ووٹ کے تقدس کو کیا جانیں جو بیساکھیوں کے سہارے عوام پر مسلط ہوتے رہے ہیں بی این پی عوامی کے مرکزی صدر نے کہا کہ مخالفین کے پاس کوئی وژن اور پروگرام نہیں ہے ہم نے اپنا منشور عوام میں پیش کردیا ہے بارڈر ٹریڈ سے وابستہ پنجگور کے غیور شہریوں سے میری اپیل ہے کہ وہ بارڈر پر روزگار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی تعلیم دلائیں یہ انکے لئے بڑا موقع ہے تاکہ وہ کل اپنا ایک بہتر مستقبل بناکر انکا سہارا بن سکیں تعلیم کے زریعے ترقی اور خوشحالی ممکن ہے تحصیل پروم کے باسیوں کے جو ڈیمانڈ اور مطالبات ہیں بی این پی عوامی کامیابی کے بعد ان پر من وعن عمل کرے گی پروم کے غیور عوام کو بی این پی عوامی کے چھتری تلے اکھٹا ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہوگا ہمارا ماضی گواہ ہے کہ عوام کو کھبی بھی جھوٹی تسلیوں کے سارے اندھیرے میں نہیں رکھا جو پالیسی اور منشور عوام میں پیش کیا اس پر قائم رہے اور آئندہ بھی اصولوں پر قائم رہیں گے عوام اپنے ووٹ کے زریعے موقع پرستوں کا راستہ روکیں میر اسداللہ بلوچ نے پنجگور چیدگی روڑ کے ٹینڈر ہونے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بی این پی عوامی نے اس روڑ کی منظوری کے لیے انتھک کوشش کی تاکہ اس عوامی نوعیت کے اجتماعی منصوبہ پرجلد کام شروع ہوسکے بی این پی عوامی کی سیاست اجتماعیت کی بنیاد پر استوار ہے ہمارے مسائل کی ایک بڑی وجہ آپس کی نااتفاقی ہے اگر ہم خود میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں حقوق سے محروم نہیں رکھ سکے گا اتحاد واتفاق کا دامن کسی بھی حال میں ہمیں چھوڑنا ہے جلسہ کے منتظمیں کی جانب سے مہمانوں کے لئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیاگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے