صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی اہمیت انتہائی اہم ہے، قمبر دشتی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی اہمیت انتہائی اہم ہے شاہراہیں مضبوط اور مکمل ہونگی تو اسکے مثبت اثرات پورے صوبے پر پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے صوبے میں جاری روڈ سیکٹر کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں صوبے کے تینوں سرکل کوہیٹہ خضدار اور سبی زون کے چیف انجینئر آفیسران اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے واضح رہے کہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے صوبہ بھر کے اپنے دورے کے دوران مختلف شاہراہوں کا بذات خود جاہزہ لیا اور احکامات بھی جاری کیے تھے جن میں سبی تلی روڈ بختیار آباد تا لہڑی روڈ نوتال تا گنداواہ روڈ این 65 تا چھتر روڈ این 65 تا منجھو شوری غفور آباد میر واہ شاہی چوکی فیض آباد روڈ اوستہ محمد تا باغ ہیڈ روڈ غوث پور گنداخہ تا غلام محمد جمالی روڈ صحبت پور تا کشمور فیز ون خانی کراس تا زیارت تا سنجاوی روڈ سنجاوی تا لورالائی روڈ اور رکھنی تا بیکڑ روڈ شامل ہیں ان تمام زیر تعمیر شاہراہوں پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے جاہزہ لیا گیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے تینوں سرکل کے چیف انجینئرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو مذید تیز اور بہتر کیا جائے اور جو بھی فرم یا ٹیھکیدار کام نہیں کر رہا ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کیا جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط انفراسٹرکچر اور مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبے کہ جن کے مکمل ہونے سے اس علاقے کے عوام کو فاہدہ ملے ان منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک کلیدی کردار ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ تینوں سرکل کے چیف انجینیئر آفیسران اپنی پیشہ ورانہ امور اور تجربے کی بنیاد پر صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے