حلقہ این اے 255 اور حلقہ پی بی 16 پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 اور صوبائی حلقہ پی بی 16 پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اسکروٹنی کا عمل جاری ہے، تین روز کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چنگیز خان جمالی، سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، حاجی نثار احمد کھوسہ، مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق صوبائی وزیر میر سلیم احمد کوسہ، انکے والد میر منظور حسین کھوسہ، مسلم لیگ (ن)کے رہنماء خان محمد جمالی، پی ٹی آئی کے رہنماء میر گودھا خان ہجوانی و دیگر کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیکر منظور کر لئے گئے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد اسماعیل بھنگر اور آزاد امیدوار عمران خان کے کاغذات نامزدگی الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث مسترد کئے گئے، اسکروٹنی کے دوران متعدد امیدوار بجلی اور گیس کے نادہندہ نکلے تاہم انہوں نے بروقت ادائیگی کر دی جسکے بعد انکے کاغذات بھی منظور کر لئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے