جمعیت کے کارکن امیدواروں کے بازو بن کر دن رات جدوجہد کریں گے، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نائب امیر مولانا محمد ایوب شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی مولانا محمد اشرف جان سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا حافظ سراج الدین حافظ شبیر احمد مدنی حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حاجی صالح محمد مفتی نیک محمد فاروقی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ جمعیت کے کارکن امیدواروں کے بازو بن کر دن رات جدوجہد کریں گے۔ انتخابی مہم کے آغاز ہی میں پزیرائی کامیابی کی دلیل ہے،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام محبت اخوت کی علامت ہے، 8فروری جمعیت کی کامیابی کادن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی شناخت کو بچانے کیلئے جمعیت علماء اسلام کو مظبوط کرنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ ذاتیات اورنفرت کی سیاست کی بجائے ہمیشہ نظریاتی اہداف کو سامنے رکھ کر تاریخ ساز جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ جمعیت علماء اسلام اور عوام کے درمیان فاصلوں کی دیواریں کھڑی کرنے کے لیے ملک کے تقریباً تمام ادارے استعمال ہوئے ہیں، اور ان کے مدمقابل کاغذی اور لفافہ تنظیموں کو پروان چڑھانے کے لیے ریاستی مشینریاں تک استعمال کرنے گریز نہیں کیا۔ ان چیرہ دستیوں کوناکام بنانے کے لئے جمعیت علماء اسلام کی بابصیرت قیادت نے اپنے اسلاف کے مشن پر کار بند رہتے ہوئے ہمیشہ اصولوں اور نظریات پر ڈٹ کر جرئت کے ساتھ مقابلے کئے، جس کی بدولت جماعت آج ناقابل تسخیر سیاسی ومذہبی قوت کے طور پر نہ صرف موجود ہے بلکہ ملک کے سیاسی نظام کا پہیہ چلانے کیلئے سیاست ان کی محتاج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے