آنے والا دورپیپلزپارٹی کا ہوگا بھٹو کے جیالوں کی جیت قومی ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہوگی، سردار رب نواز کرد
بولان(ڈیلی گرین گوادر)آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا بھٹو کے جیلوں کی جیت قومی ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہوگی یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما این اے 254 کچھی جھل مگسی کم نصیر آباد اور پی بی 12 کچھی کے متوقع قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوار چیف بولان سردار رب نواز کرد نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی درستگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور آج بھی روٹی کپڑا اور مکان ہے معاشی استحکام کے ذریعے پیپلز پارٹی غربت کا خاتمہ کرے گی پارٹی کے جیالوں نے ملک بھر میں الیکشن مہم کا اغاز کر دیا ہے ملک بھر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک لوٹنے والے اٹا چینی اور تیل چوروں کو شکست فاش دے گی صوبے بھر میں سیاستدان جس طرح جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں وہ پارٹی کی عوامی مقبولیت اور پارٹی قائدین کی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے انشااللہ بلوچستان میں وزیراعلی پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اج بھی ماضی کی طرح جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے میں اپنے قبائل ووٹرز کو اعتماد میں لینے کا پابند ہوں انہوں نے کہا ایک سوال کے جواب میں کہاکہ این اے 254 اور پی بی 12 کچھی سے پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہوں پارٹی نے اعتماد کیا تو حلقے میں بھرپور انداز میں ورکروں کی جدوجہد سے کامیابی حاصل کریں گے حلقہ انتخاب میں تعلیم,صحت ودیگر انسانی ضروریات کے مسائل کو حل کرنے کی اولین ترجیح ہوگی انہوں نے کہا وطن عزیز میں آزادانہ منصفانہ وغیر جانبدارانہ الیکشن کروا کے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل کیا جائے۔