ہنگومیں مسافر وین پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ہنگو (ڈیلی گرین گوادر)ہنگو میں وین پر فائرنگ کے واقعے میں 2 مسافر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے قریب مسافر وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2افراد دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 4 شدید زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے