ہم ایک ہو کر اس دنیا سے نفرت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر سکتے ہیں،حاجی محمد خان طور اتمانخیل

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار برائے پی بی 5 حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے مسیحی برادری کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے پیغام کو عام کرنے اور اس پر عملدرآمد کر نے کی ضرورت ہے کرہ ارض کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہم سب کو حضرت عیسیٰ کے محبت و رواداری کے پیغام کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار سیلم غوری مسیح کی رہائش گاہ پر کرسمس پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ان کیہمراہ ممتاز قبائلی رہنما ملک رحیم اتمانخیل،ضلع کونسل لورالائی کے چیئر مین اصغر خان اتمانخیل،عبید اللہ اتمانخیل،حاجی عبدالستار ٹھیکیدار، بشیر اتمانخیل۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سردار اعظم جان غلزئی،مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین عبدالمالک اتمانخیل،سردار عبدالحکیم حمزازئی،قیوم شاہ،خان شیرانی،سنت اللہ کدیزئی،ملک حیات زخپیل،سردارمحمد درانی،حاجی کمال الدین،قیوم مینگل،جہانگیر غوری، امن لال چیئرمین بالمیک،کاشف لال بالمیک،موسی غوری، سردار زادہ جمیل غوری۔حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ ہم ایک ہو کر اس دنیا سے نفرت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر سکتے ہیں. سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی اقلیتی برادریوں بشمول مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی، دفاع، عدلیہ، فن، کھیل، غرض ہر شعبہ زندگی اور علم و عمل کے ہر میدان میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے دیگر ہم وطنوں کے سر فخر سے بلند کئے. اس ملک کی بنیادوں کو مضبوط کرنے اور سدا قائم و دائم رکھنے کیلئے ہماری مسیحی برادری اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے میں بھی پیش پیش رہی۔ حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ قائد کے پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتا ہے جہاں نہ صرف انکے لئے برابری کے حقوق تفویض کئے گئے ہیں بلکہ انکو اپنی عبادات، مذہبی فرائض، رسومات و مذہبی تہواروں کو منانے کی بھی مکمل آزادی حاصل ہے. اور تو اور انکی عبادت گاہوں کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست اور ہر شہری کا فرض ہے.پاکستان کو درپیش مسائل کا تدارک اسی وقت ممکن ہے جب ہم رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر اسکی ترقی کیلئے ایک قوم بن کر دن رات محنت کریں۔پاکستان ہم سب کا گھر ہے آئیے اس کرسمس کے موقع پر ہم سب مل کر پاکستان کو مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی مثال بنانے کا عہد کریں اور اس کو ہر قسم کی مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ آخر میں سردارسلیم مسیح نے اپنے خطاب میں تقریب میں شریک کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے اپنے دور حکومت میں 80 کے قریب اقلیتی نوجوانوں کو نوکریاں دے کر ہمارے دل جیت لیے ہیں آئندہ الیکشن میں اقلیتی برادری وہ چاہیے عیسائی برادری ہویا بلمیک یا ہندو ان تمام کا سارا کا سارا ووٹ حاجی محمد خان طور اتمانخیل کو ملے گا اور تمام اقلیتی برادری حاجی محمد خان طور اتمانخیل اور سردار یعقوب ناصر کا بھرپور ساتھ دے گی اور کامیابی حاجی طور اتمانخیل اور سردار یعقوب ناصر کے قدم چومے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے