کیسکوکی نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف آپریشن 2 ارب 13لاکھ 34کروڑ 3لاکھ 78ہزارروپے وصول

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہے اور اس سلسلے میں منگل کے روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کیسکوزرغون، سریاب اور سٹی ڈویژن کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران96شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے جن پر بعدازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کئے گئے نیزکارروائی کے دوران کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں مختلف نادہندگان کے 315برقی کنکشنز بھی منقطع کرلئے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر نجی صارفین شامل ہیں۔ دریں اثناء اِس جاری مہم کے دوران کیسکوکوخاطرخواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اس مہم کے مثبت اثرات باقاعدگی سے بل جمع کرانے والے صارفین کو پہنچ رہے ہیں۔اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں تمام نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔جس کے دوران مجموعی طورپراب تک صوبہ بھرمیں تقریباًایک لاکھ34ہزار313 نادہندہ صارفین سے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں 2 ارب 30 کروڑ13لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرلئے گئے ہیں جن میں مختلف نادہندہ گھریلو، کمرشل اور دیگر نجی صارفین شامل ہیں۔اسی طرح کیسکونے صوبہ بھر کے تمام آپریشن سرکلز میں اب تک493 بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں ایف آئی آرز بھی رجسٹرڈکرادئیے ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جاچکی ہیں۔علاوہ ازیں کیسکوٹیموں کی جانب سے غیر قانونی طورپربجلی استعمال کرنے والوں خلاف بھی کارروائی کی گئی ہیں جس میں بجلی چوروں کو ڈٹیکشن کی مدمیں 75 لاکھ20ہزاربجلی یونٹس جرمانہ کی مدمیں چارج کئے گئے ہیں جن میں سے کیسکونے اب تک تقریباً34کروڑ3 لاکھ78ہزارروپے بھی وصول کرلئے ہیں۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے