کوہلو میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد سیاسی امیدوار میدان میں اترگئے

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو میں گزشتہ روز 48سیاسی نمائندوں نے جنرل الیکشن 2024میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کردئیے ہیں جس کے بعد تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتا ل کا عمل جاری ہے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد ضلع میں سابق سینٹر میر محبت خان مری، سابق صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری سمیت سیاسی رہنماء میدان میں اتر گئے جبکہ رواں ہفتے کے دوران سابق صوبائی وزیر نواب جنگیزیز خان مری اور سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزدہ گزین خان مری بھی حلقہ انتخاب کوہلو میں پہنچ کر باقاعدہ اپنے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے دوسری جانب ضلع میں سیاسی پارٹیاں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل،نیشنل پارٹی،جمعیت علماء اسلام ف،پشتونخوا عوامی ملی پارٹی سمیت چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کیلئے سرگرم ہیں سیاسی پارٹیوں نے مختلف علاقوں میں الیکشن مہم کیلئے ووٹرز کے پاس کئی سالوں کے بعد جانا شروع کردیا ہے شہر میں مختلف سیاسی پارٹیوں نے اپنے بینرز اور جھنڈیاں آویزاں کرنے کے عمل کا آغاز کیاہے جہاں سیاسی پارٹیاں الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سرگرم ہیں وہی عوام میں جوش خروش کم اور ماضی کے وعدوں کی عدم تکمیل سے مایوسی کے شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے