کوئٹہ، پولیس موبائل پر دستی بم حملہ پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کی شب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں پشتونستان چوک پر پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کے ایک اے ایس آئی خدائیداد اور چار شہری زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے